جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

برطانیہ نے ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا

اشتہار

حیرت انگیز

تہران : برطانیہ نے  چار سال بعد  ایران میں اپنے سفارت خانے  کھول دیا ہے، وزیرخارجہ فلپ ہیمنڈ نے سفارت خانہ  کھولنے کی تقریب میں شرکت کی ۔

عالمی برادری کی جانب سے ایران سے پابندی ہٹائے جانے کے بعد  برطانوی حکومت نے اشارہ دیا تھا کہ تہران میں برطانوی سفارت خانہ  دوبارہ سے  کھولا جائے گا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ کا کہنا تھا کہ ہمارے سفارت خانے کا دوبارہ کھلنا باہمی رشتے کی بہتری میں اہم قدم ہے۔ سب سے پہلے ہم یہ چاہیں گے کہ جوہری معاہد کامیاب ہو اور ایران سے پابندیاں ہٹنے کے بعد تجارت اور سرمایہ کاری میں فروغ ملے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ  برطانیہ اور ایران کو چاہیے کہ دونوں دہشت گردی، علاقائی استحکام اور دولت اسلامیہ کے عراق اور شام میں پھیلا جیسے چیلنجز، انسداد منشیات اور تارکین وطن کے مسائل پر بات چیت کرنے کے لیے تیار رہیں۔

مسٹر ہیمنڈ2003 کے بعد سے ایران کا دورہ کرنے والے پہلے برطانوی وزیر خارجہ ہیں، واضح رہے کہ  چار برس قبل تہران میں مشتعل مظاہرین نے برطانوی سفارتخانے پردھاوا بول دیا تھا جس کے بعد برطانیہ نے تہران میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں