تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

’برطانیہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کےساتھ ہے‘

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بحالی اور امداد میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سےتباہی دیکھ کربہت دکھ اور صدمہ ہوا سیلاب متاثرین اورجان پر کھیلنےوالی ریسکیوٹیموں کیلئےفکرمند ہوں۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت پاکستان کےسیلاب متاثرین کیلئےتعاون کررہی ہے برطانیہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کےعوام کےساتھ ہے۔

برطانیہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے1.5ملین پاؤنڈزامداد کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی ہائی کمیشن نے کہا کہ شدید مون سون بارشوں نےلاکھوں افراد کومتاثرکیا ہے، پاکستان کے جنوب میں سیلاب سےتقریباً900 افراد کی ہلاکت ہوئی، کم وبیش 7 لاکھ گھر تباہ ہوچکے ہیں، قدرتی آفت سےنمٹنےکیلئےبرطانیہ نے فوری امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملکہ الزبتھ برطانیہ نے پاکستان میں سیلابی صورت حال پر صدر ممللکت عارف علوی کو خط لکھا ہے۔ خط میں انہوں نے پاکستان میں سیلاب سے جانی ومالی نقصان پر شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری ہمدردیاں ان تمام لوگوں کیساتھ ہیں جو متاثر ہوئے ہیں۔

ملکہ برطانیہ نے کہا کہ ان خوفناک حالات سے نکلنے کیلئے برطانیہ پاکستان کےساتھ کھڑا ہے،ان سے بھی ہمدردی ہے جوبحالی کی کوششوں میں مدد کیلئےکام کر رہے ہیں۔

ادھر نمائندہ خصوصی برائے برطانوی وزیراعظم لارڈ طارق احمد نے کہا کہ ہم پاکستانی حکام کے ساتھ بھی براہ راست کام کر رہے ہیں، میں امدادی سرگرمیوں میں شامل ہر فرد کو خراج تحسین پیش کرنا چاہوں گا۔

Comments

- Advertisement -