اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

برطانیہ کا فائزر ویکسین سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ نوجوانوں کو کورونا سے بچانے کے لیے 16 اور 17 سال کے افراد کو فائزر ویکسین فراہم ‏کرے گا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ویکسینیشن کے مشیروں نے رائے دی ہے کہ 16 سے ‏‏17 سال کے افراد کو بھی فائزر ویکیسین لگوانی چاہیے۔

ویکسینیشن اور حفاظتی ٹیکوں کے بارے میں برطانیہ کی مشترکہ کمیٹی (‏JCVI‏) نے کہا کہ وہ ‏نوجوان گروپوں میں بیماری کے پھیلاؤ میں ہونے والی ہلکی تبدیلیوں ، اور دستیاب تازہ ترین ‏حفاظتی اعداد و شمار کے حوالے سے گزشتہ ماہ دی گئی ابتدائی مشورے کو اپ ڈیٹ کر رہی ‏ہے۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ تازہ ترین اعداد و شمار پر غور کرنے کے بعد ہم مشورہ دیتے ہیں کہ صحت ‏مند 16 سے 17 سال کے بچوں کو فائزر-بائیو ٹیک کی پہلی خوراک دی جانی چاہیے تاہم دوسری ‏ویکسین کی خوراک کب پیش کی جائے اس کے بارے میں مشورہ بعد میں دیا جائے گا۔

کمیٹی کے مطابق توقع کرتے ہیں کہ ویکسین کی ایک خوراک شدید بیماری اور اسپتال میں داخل ‏ہونے سے حفاظت فراہم کرے گی۔

مشترکہ کمیٹی نے پچھلی تجویز کو برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ 12 سے 15 سال کی عمر کے ‏بچوں کو صحت کے مخصوص حالات کے ساتھ ویکسین بھی لگانی چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں