جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

صدر عارف علوی کے بھیجے ہوئے آم برطانوی شہزادے کو بھاگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : صدر مملکت عارف علوی کے بھیجے ہوئے آموں کا تحفہ برطانوی شہزادے کوبہت پسند آئے، پرنس چارلس کا کہنا ہے کہ پاکستانی آم انتہائی ذائقہ دار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے برطانیہ کے شہزادہ چارلس کو کچھ روز قبل پاکستان کے لذیذ آم تحفے میں بھجوائے تھے، جس پر برطانوی شہزادے نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شہزادہ چارلس نے خط میں آم بھیجنے پر ڈاکٹر عارف علوی سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پاکساتن کے بہترین آموں تحفہ وصول کرکے خوشگوار حیرت ہوئی۔

برطانوی شہزادے کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آم بے حد مزیدار اور لذیذ ہیں،جس پر میری اہلیہ بھی آپ کی شکرگزار ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستانی آموں کی عالمی سطح پر تجارت بڑھانے کےلیے 17 دوست ممالک کے سربراہان کو 4810 کلو تحفے میں بھیجے تھے۔

سربراہ مملکت کی جانب سے برطانیہ، سعودی عرب، کویت، مراکش، ترکی، قطر، عمان، ملائیشیا، نیپیال، شنگاپور، اسپین اور اٹلی سمیت دیگر ممالک کے سربراہوں کو آموں کا تحفہ بھجوایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستانی آم دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں اور کئی ممالک میں لوگ آموں کا شدت سے انتظار کرتے ہیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں