ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

برطانیہ میں پُرتشدد مظاہرین کیخلاف گھیرا تنگ، خصوصی پولیس یونٹ قائم

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ساؤتھ پورٹ واقعے کے بعد پُرتشدد مظاہرے میں شامل افراد سے سختی سے نمٹنے کا عندیہ دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں ساؤتھ پورٹ واقعے کے بعد برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے پُر تشدد مظاہرین سے سختی سے نمٹنے کا عندیہ دیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے خصوصی پولیس یونٹس کے قیام کا اعلان کیا ہے جب کہ ٹک ٹاک پر فیک معلومات شیئر کرنے والے اکاؤنٹس کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے سوشل میڈیا کمپنیوں اور غلط معلومات پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ آن لائن تشہیر سے بھی بد امنی پھیلی، سوشل میڈیا کمپنیاں ذمے داری کا مظاہرہ کریں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ دائیں بازو والے مساجد پر حملے کر کے “اپنا آپ ‘‘ دکھا رہے ہیں۔ بڑے پیمانے پر بدامنی چند بےعقل افراد کے اقدام سے پھیلی اور بدامنی پھیلانے میں بدمعاش گروہ ملوث ہے۔ سڑکوں پر امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ملک بھر کی پولیس فورسز پُرتشدد واقعات سے مل کر نمٹیں گی اور مسلم کمیونٹی کی حفاظت کیلیے ہر ضروری قدم اٹھایا جائے گا۔

کیئر اسٹارمر نے ملک میں تمام کمیونیٹیز کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملوث افراد کی شناخت کے لیے چہروں کی شناخت والی ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔

دوسری جانب لندن ساؤتھ پورٹ حملے کے بعد دائیں بازو کی تنظیم کی جانب سے پرتشدد مظاہروں میں تیزی آ گئی ہے اور مسلم کونسل آف بریٹین نے حکومت سے مساجد کی حفاظت اضافی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانوی شہرساؤتھ پورٹ میں مسجد کے باہر جلاؤ گھیراؤ، حملے کی کوشش

Comments

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں