پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کیلئے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : برطانوی ائیرلائن ورجن اٹلانٹک نے لاہور اور اسلام آباد کے لیے پروازوں میں اضافے کا اعلان کردیا، نیا شیڈول 11جنوری 2023 سے لاگو ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ائیرلائن ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کے لیے فلائٹ شیڈول میں اضافے کا اعلان کردیا۔

ورجن اٹلانٹک نے لاہور اور اسلام آباد کے لیے پروازوں میں اضافہ کیا، ورجن اٹلانٹک لندن سے لاہور ہفتہ وار دو طرفہ 5پروازیں آپریٹ کرے گی۔

- Advertisement -

پروازیں لندن سے لاہور اور لاہور سے لندن بروز سوموار، منگل، بدھ، جمعہ اور اتوار آپریٹ کی جائیں گی۔

ورجن اٹلانٹک لندن سے اسلام آباد ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرے گی، غیر ملکی ائیرلائن کا نیا شیڈول 11جنوری 2023 سے لاگو ہو گا۔

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں برٹش ایئرویز نے اسلام آباد کے لیے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق برٹش ایئرویز نے دو ماہ کی بندش کے بعد اسلام آباد کیلئے فلائٹ آپریشن ایک بار پھر بحال کردیا تھا ، برٹش ائیرلائن لندن اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست فلائٹس آپریشن شروع کرے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن نے برطانوی ائیرلائن کو پروازوں کی اجازت دے دی ہے، سول ایوی ایشن کی جانب سے دیے گئے اجازت نامہ کے مطابق برٹش ائیرویز کو ایروناٹیکل چارجز ادا کرنا ہونگے، جبکہ ایئرلائنز کو دیے گئے فلائٹ روٹس پر عملدرآمد کرنا لازمی ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں