اشتہار

برطانوی ایئرلائن کا پاکستان کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی ائیرلائن نے لندن سے اسلام آباد اور لاہور کے لیے پروازیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک نے کرونا وباء کے دوران 2020ء میں لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے اسلام آباد اور لاہور جبکہ مانچسٹر سے اسلام آباد کیلئے پروازیں شروع کی تھیں۔

اپنے ایک حالیہ بیان میں ورجن اٹلانٹک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم 2023 میں اپنے فضائی پروگرام کو بڑھا رہے ہیں، ہم نے اپنے پورے نیٹ ورک کا جائزہ لیا اور کچھ تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق ابتدائی طور پر لندن سے پاکستان کیلئے پروازیں معطل کی جارہی ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا ہے کہ کرونا وباء کے دوران سال 2020ء سے مسافر پروازوں کی سہولت کے ساتھ ساتھ ایئر لائن نے اہم کارگو اور ضروری طبی سامان بھی فراہم کیا۔

بین الاقوامی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ لینا آسان نہیں تھا، تاہم ہم مسافروں کی کسی بھی طرح کی تکلیف پر انتہائی معذرت خواہ ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہم کھلے دل کے ساتھ پاکستان میں اپنے صارفین، ٹیم، پارٹنرز اور حکام کے گزشتہ دو سال کے دوران مکمل تعاون کرنے پر تہہ دل سے مشکور ہیں۔

ترجمان ورجن اٹلانٹک کا مزید کہنا ہے کہ ایئر لائن لندن سے لاہور کیلئے پروازیں یکم مئی تک جبکہ لندن سے اسلام آباد کیلئے پروازیں 9 جولائی تک جاری رکھے گی۔

اس حوالے سے ترجمان سول ایوی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ورجن اٹلانٹک کا پاکستان میں موسم گرما شیڈول مکمل ہونے پر آپریشنز معطل کرنے کا فیصلہ ان کی اپنی آپریشنل وجوہات کی بنا پر ہے۔

ترجمان کے مطابق ورجن اٹلانٹک ایئر لائنز موسم گرما شیڈول کی منظوری کے لئے سول ایوی شن سے مکمل رابطے میں ہے۔

ورجن اٹلانٹک ائرلائن کے مطابق وہ لندن اور لاہور کے درمیان یکم مئی تک اور لندن اور اسلام آباد کے درمیان 9 جولائی تک خدمات جاری رکھے گی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں