منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

برطانوی طیارے کا انوکھا استعمال، دیکھنے والے حیران

اشتہار

حیرت انگیز

برٹش ایئرویز کے  ریٹائرڈ بوئنگ 747 طیارے کو انتہائی معمولی قیمت میں خرید کر ایک پرتعیش ایونٹ وینیو ہوٹل اور میوزیم میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کوسٹ ولڈ ایئرپورٹ کی چیف ایگزیکٹو سوزانے ہاروے نے برٹش ایئرویز کے ریٹائرڈ 747 بوئنگ مسافر بردار طیارے کو صرف 1.35 ڈالر کی معمولی قیمت میں خریدا۔

ایک سال کی تزئین وآرائش کے بعد اب اسے پرتعیش ایونٹ وینیو ہوٹل اور میوزیم میں تبدیل کرکے جدت پسند لوگوں کی تفریح طبع کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اس طیارے میں لوگوں کی تفریح کے لیے ایک مکمل طور پر فعال بار، ڈانسنگ ہال، ڈی جی ڈیک سمیت کئی تفریح سے بھرپور لوازمات رکھے گئے ہیں۔

 

لیکن ٹہر جائیں یہاں تفریح کا حصول ہر کسی کے بس کی بات نہیں!

غیرملکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق یہاں کسی بھی تفریح سے محظوظ ہونے کے لیے آپ کو فی گھنٹہ ایک ہزار پاؤنڈ فیس ادا کرنا ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق اس طیارے کی اندرونی اور بیرونی تزئین وآرائش پر ایک سال کے دوران تقریباْ 5 لاکھ برطانوی پاؤنڈ خرچ کیے گئے۔

ایک سالہ تزئین وآرائش کے دوران اس طیارے کی نشستوں کو اتار کر یہاں خوبصورت لائٹس، ڈسکو اسٹروبس، ڈانس فلور اور ڈی جی ڈیک سمیت دیگر کی تنصیب کی گئی۔

اس پرتعیش طیارے کی مالک ایک نجی ایئرپورٹ کی چیف ایگزیکٹو سوزانے ہاروے ہیں جوکہ گلوسٹر شائر کے دیہی علاقے کیمبل کے قریب واقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں