منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

تہران میں‌ حکومت مخالف مظاہرے، شرکت پر برطانوی سفیر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

تہران/لندن : ایرانی دارالحکومت میں نظام مخالف مظاہرے میں شرکت کرنے پر ایرانی پولیس نے برطانوی سفیر کو گرفتار کرلیا، بعدازاں انہیں رہا کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی پولیس نے دارالحکومت تہران میں حکومت اور نظام کے خلاف نکالے گئے ایک جلوس میں شرکت کرنے پر برطانوی سفیر رابٹ مکائیر کو حراست میں لیکر کچھ گھنٹے بعد رہا کردیا۔

مقامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تہران کی ایک نجی یونیورسٹی کے باہر کچھ افراد نے یوکرینی طیارے کی تباہی اور 176 افراد کی ہلاکت پر احتجاجی مظاہرہ تو اس میں شرپسند اور نظام مخالت لوگ بھی شامل ہوگئے، جس میں برطانوی سفیر نے بھی شرکت اور اسی پاداش میں انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

ان سے حکومت مخالف مظاہرے میں شرکت سے متعلق تفتیش کی گئی تاہم بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا۔

دوسری جانب برطانوی حکومت نے تہران میں اپنے سفیر کی گرفتاری کو بین الاقوامی قوانین اور سفارتی آداب کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے جاری بیان میں کہا کہ بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران میں برطانوی سفیر رابٹ مکائیر کو حراست میں لیا گیا، وہ ایک ایسی ریلی میں شریک تھے جس میں یوکرین طیارے میں مارے گئے لوگوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا جارہا تھا

برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کسی ایسی پُر امن ریلی میں شرکت پر سفیر کو حراست میں لینا بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ڈومینک راب کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت اس وقت فیصلہ کن موڑ میں ہے، عالمی سطح پر ایران پر عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے تہران سیاسی، اقتصادی اور معاشی طور پر تقریباً اکیلا ہوگیا ہے، اسے مزید تنہائی کو بڑھانے یا عالمی سفارتی اصولوں کی پاسدارای کو یقینی بنانے میں سے کسی ایک راستے کا انتخاب کرنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں