تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

پاکستان کو رواں ہفتے برطانوی ریڈ لسٹ سے نکالے جانے کی پیشگوئی

لندن: برطانوی تجزیہ کاروں نے پاکستان کو رواں ہفتے ریڈ لسٹ سے نکالے جانے کی پیشگوئی کردی ، جس کے بعد پاکستان ہائی کمیشن نے ریڈ لسٹ سے نکلنے کےلئے کوششیں مزید تیز کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی تجزیہ کاروں نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان رواں ہفتےریڈلسٹ سےنکل جائے گا ، میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ، ترکی ،پاکستان ریڈ لسٹ سے نکلنے کیلئے موزوں ترین ہیں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے30روزمیں امبرلسٹ ممالک جیسی جینومک سیکوئنسنگ کی، پاکستان، ترکی،جنوبی افریقہ سے سنگین ویرئینٹ برطانیہ نہیں آیا، برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں 62 ممالک شامل ہیں۔

پاکستان ہائی کمیشن نے ریڈ لسٹ سے نکلنے کےلئے کوششیں مزید تیز کر دیں ، اس حوالے سے پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان نے اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔

یاد رہے برطانوی اراکین پارلیمنٹ یاسمین قریشی اور رحمان چشتی نے پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنے کے معاملے پر سیکرٹری ہیلتھ ساجد جاوید کوخط لکھا تھا، جس میں کہا تھا کہ برطانیہ پاکستان کوفوری ریڈ لسٹ سے نکالنے کےلئے اقدامات کرے۔

Comments

- Advertisement -