بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

دبئی: پولیس افسران پر تشدد کرنے کے جرم میں برطانوی سیاح کو سزا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : متحدہ عرب امارات کی عدالت نے برطانوی سیاح کو شراب پینے، دو پولیس افسران پر تشدد کرنے اور پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کے جرم میں سزا سناتے ہوئے ٹرائل پر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں سیاحت کی غرض سے آنے والے برطانوی سیاح کو پولیس افسران پر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، عدالت نے الزام ثابت ہونے پر سیاح کو ٹرائل پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

دبئی پولیس کا کہنا تھا کہ دبئ میں سیاحت کے لیے آنے والے 29 سالہ برطانوی شخص نے نشے کی حالت میں پولیس افسران کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق 29 سالہ برطانوی شہری نے شراب پی کر ہوٹل میں غیر اخلاقی حرکات انجام دیں، ٹیلی فون اور آگ بجانے کے آلے کو نقصان پہنچایا، پولیس افسران کی جانب سے روکنے پر پولیس افسران کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص نے گرفتار کرنے والی خاتون پولیس سارجنٹ کا موبائل فون بھی توڑا تھا اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا بھی تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گرفتار برطانوی شخص نے عدالت میں خود پر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی تھی۔

عدالت نے برطانوی شخص پر الزام ثابت ہونے پر بغیر لائسنس کے شراب پینے، خاتون پولیس افسر پر تشدد کرنے اور پولیس کار کو نقصان پہنچانے کے جرم میں سزا سناتے ہوئے ٹرائل پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کو رواں برس 6 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں