تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پاکستانی نژاد برطانوی شہری نے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا

مانچسٹر: پاکستانی نژاد برطانوی شہری کامران خان بنگش نے موٹرسائیکل پر دنیا کا چکر لگا کر بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کامران خان بنگش وہ پہلے پاکستانی موٹر سائیکل سوار ہیں جنہوں نے اکیلے ہی دنیاکے گرد چکر مکمل کیا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اعزاز حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد برطانوی شہری کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے دنیا گھوم لی مگر پاکستان سے خوبصورت ملک کہیں اور نہیں دیکھا، پاکستان قدرتی حسن سے مالا مال ملک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں غیرملکی موٹرسائیکل سواروں کو پاکستان بھی لے کر گیا، جس کا مقصد غیر ملکی بائیکرز کو یہ پیغام بھی دینا تھا کہ پاکستان ایک محفوظ اور خوبصورت ملک ہے ۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اُنہیں اس چکر کو پورا کرنے میں دو سال کا عرصہ لگا اور اس دوران کئی مشکلات بھی درپیش آئیں مگر وہ ہمیشہ اللہ کا نام لے کر گھر سے نکلتے تھے اور ہر مشکل میں اللہ نے اُن کو مشکلات سے نکالا اور مدد کی۔

پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لیے پاکستان میں بہت مواقع میسر ہیں مگر ماضی میں حکومتوں نے سیاحت پر توجہ نہیں دی لیکن اب اُمید ہے کہ موجودہ حکومت اس حوالے سے اقدامات کرے گی تاکہ غیر ملکی سیاح زیادہ تعداد میں پاکستان کا رُخ کر سکیں۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں