23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

تیرہ سالہ بچی سے زیادتی کا جرم ثابت، برطانوی پولیس اہلکار کو 25 سال قید

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی پولیس آفیسر پر 13 سالہ بچی سے زیادتی کا جرم ثابت ہوگیا جس کے بعد عدالت نے اُسے 25 سال قید کی سزا سنادی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 37 سالہ برطانوی پولیس آفیسر لین ناؤنڈ نے بچی کو اپنی گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور وہاں پھینک کر فرار ہوگیا۔

متاثرہ بچی کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی جس کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کر کے پولیس آفیسر کو گرفتار کیا گیا۔

- Advertisement -

محکمہ پولیس کی جانب سے آفیسر کی ڈیوٹی لگائی گئی تھی کہ وہ سڑک پر مشکل میں پھنسی لڑکیوں کو مدد فراہم کرے۔

مزید پڑھیں: خصوصی عدالت کا پہلا فیصلہ : گونگی بہری بچی سے زیادتی کے مجرم کو قید و جرمانہ

تفتیشی افسران نے متاثرہ بچی کا بیان لینے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کیں اور عدالت میں مقدمہ شروع ہوا تو مذکورہ آفیسر نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ لین ناؤنڈ کو اس سے قبل انگلینڈ کی پولیس نے پڑوسی خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پر نوکری سے برطرف کردیا تھا۔

لین ناؤنڈ نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور تمام واقعے کی ذمہ داری قبول کی جس کے بعد عدالت نے اُسے نوکری سے فارغ کرتے ہوئے 25 برس قید کی سزا سنائی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: سات سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو سزائے موت

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ’ناؤنڈ نے پولیس میں بھرتی ہونے کے بعد اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، آئندہ ایسے شخص کو پولیس میں ہرگز ملازمت نہ دی جائے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں