جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

ایران میں دو برطانوی شہری گرفتار، نام سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ایران میں حراست میں لئے گئے دو برطانوی شہریوں کے نام سامنے آگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کرمان (ایران) سے کریگ اور لنزے فورمین نامی مرد اور خاتون کو حراست میں لیا گیا ہے، برطانوی شہریوں کے خاندانوں کا کہنا ہے کہ وہ ان سے متعلق فکرمند ہیں۔

برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خاندان نے اس گرفتاری کو غیر متوقع صورتحال قرار دیا۔ لنزے فورمین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے مطابق یہ جوڑا موٹر بائیک کے ورلڈ ٹوور پر تھے۔

اس سے قبل بھی ایران میں ایک سوئس شہری کو گرفتار کیا گیا تھا،ایران کی عدلیہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس ماہ کے شروع میں ایرانی جیل میں ہلاک ہونے والے سوئس شہری کو حساس فوجی مقامات پر تصاویر لینے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیر نے بدھ کو ایک نیوز کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ یہ نامعلوم شخص گزشتہ سال شمال مشرقی صوبہ خراسان رضوی میں افغانستان کے ساتھ ڈوگرون بارڈر کراسنگ کے ذریعے ایران میں داخل ہوا تھا۔

جہانگیر نے کہا کہ اس کی گاڑی میں متعدد تکنیکی آلات تھے اور وہ ایک سیاح کے طور پر داخل ہوا تھا۔

سوئس حکام نے اس شخص کی شناخت ایک 64 سالہ کے طور پر کی تھی۔ وہ جنوبی افریقہ میں رہ رہا تھا اور تقریباً دو دہائیوں سے سوئٹزرلینڈ میں مقیم نہیں تھا۔

اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر کب حملہ کرے گا؟ امریکی اخبارکا بڑا دعویٰ

ایرانی عدلیہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ شخص نمیبیا میں پیدا ہوا تھا اس کے پاس سوئس شہریت تھی، اور ایرانی کیلنڈر کے مہینے مہر میں داخل ہوا، جو 21 اکتوبر کو ختم ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں