انگلینڈ کے کرکٹرز پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے لیے ڈٹ گئے ہیں اور اجازت نہ دینے پر دی ہینڈریڈ نہ کھیلنے کی دھمکی دے دی ہے۔
انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں پر پاکستان سپر لیگ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے لیکن برطانوی کرکٹرز یہ پابندی ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
انگلینڈ کے کرکٹرز نے اپنے بورڈ کو آنکھیں دکھا دی ہیں اور پاکستان سپر لیگ کھیلنے کی اجازت نہ دینے پر انگلینڈ کی لیگ دی ہنڈریڈ نہ کھیلنے کی دھمکی دے دی ہے۔
- Advertisement -
برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تقریباً 50 ٹاپ انگلش کرکٹر غیر ملکی لیگز کا این او سی نہ ملنے پر انتہائی قدم اٹھا سکتے ہیں۔
انگلش کرکٹ بورڈ کی نئی پالیسی کے تحت کھلاڑیوں کوصرف آئی پی ایل کے لیے این او سی دیا جائے گا۔ پلیئر ایجنٹ کا کہنا ہے کہ جونی بیئرسٹو کو پی ایس ایل سے پرکشش آفر ملی ہے۔