بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

برطانوی حکام اور پی آئی اے کا نیا سیکیورٹی سسٹم بنانے پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: برطانوی حکام اور پی آئی اے کے درمیان نیا سیکیورٹی سسٹم بنانے پر اتفاق کرلیا گیا، نئے نظام سے تمام مسافروں کو آسانیاں اور سہولت میسر آسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے ڈیپارٹمنٹ ٹرانسپورٹ کا پی آئی اے فلائٹ سیکیورٹی کا جائزہ مشن مکمل کرلیا گیا، برطانیہ کا ڈیپارٹمنٹ ٹرانسپورٹ کا 3 رکنی وفد 3 دنوں سے پاکستان کے دورے پر تھا۔

برطانوی وفد پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک کی ذاتی کوششوں سے پاکستان آیا، وفد نے پی آئی اے، اے ایس ایف، سی اے اے حکام سے میٹنگ کیں اور پی آئی اے کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے کی سیکیورٹی سرٹیفکیشن 2 سال سے بڑھا کر 3 سال کردی گئی ہے جبکہ پی آئی اے کی سی ای او اور فضائیہ کی ٹیم کی سیکیورٹی کاوشیں سراہی گئیں۔

برطانوی وفد کی جانب سے کارگو کی ای ڈی ڈی سرٹیفکیشن تاریخ میں پہلی مرتبہ 3 سال کی گئی ہے، سرٹیفکیشن سے پی آئی اے کارگو سیکیورٹی کلیئر کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کے مالی خسارے میں کمی، آمدن میں اضافہ

واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے مالی خسارے میں کمی اور آمدن میں اضافہ ہوا ہے، ایس ای سی پی نے پی آئی اے کو دیوالیہ فہرست سے نکال دیا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں