منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

برطانوی سفارت کار لڑکی کو بچانے کے لیے دریا میں کود پڑے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین میں تعینات سینئربرطانوی سفارت کار اسٹیفن الیسن ڈوبتی لڑکی کو بچانے کے لیے ازخود دریا میں کود گئے، دونوں ممالک نے اس بہترین عمل کو انسانیت سے دوستی کی نئی مثال قرار دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوب مغربی چین کے علاقے چونگ کنگ میں ایک چینی طالبہ اچانک دریا میں گرگئی اور خود کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنے لگی، ایسے میں وہاں موجود برطانوی سفارت کار نے لڑکی کی زندگی بچانے کا فیصلہ کیا اور دریا میں چھلانگ لگا دی۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیفن نے متاثرہ لڑکی کو بچانے کے لیے سب سے پہلے اپنے جوتے اراتے تاکہ پانی میں توازن کو برقرار رکھا جاسکے، بعد ازاں انہوں نے طالبہ کو پکڑ کا اس کا منہ پانی سے نکلا جبکہ اطراف میں موجود لوگوں نے رسی کی مدد سے انہیں ایئرٹیوب فراہم کی جسے پکڑ کر وہ دریا کے کنارے آئے۔

- Advertisement -

انسانیت دوستی کی اس بہترین مثال پر چین اور برطانیہ دنوں نے سفارت کار کی تعریف کی۔ چین میں موجود برطانوی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ہمیں اسٹیفن الیسن پر فخر ہے۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جہاں صارفین بھی سفارت کار کو داد دے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں