منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

قطری بینک کا قرض نہ ادا کرنے والا برطانوی انجینئر انٹرپول کے ذریعے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بغداد: قطری بینک کا قرض نہ ادا کرنے والا برطانوی انجینیئر انٹرپول کے ذریعے عراق کے شہر بغداد میں گرفتار ہو گیا۔

عرب نیوز کے مطابق 43 سالہ برطانوی انجینئر برائن گلینڈننگ کو 12 ستمبر کو بغداد ایئر پورٹ پر انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا گیا تھا، جو اب عراقی پولیس کی حراست میں ہیں۔

برائن گلینڈننگ قطری بینک کے نادہندہ ہیں، ان پر 2018 میں خلیجی ریاست میں کام کے دوران لیا گیا 20 ہزار پاؤنڈ کا قرض تھا، جس کی قطر کے بینک میں ادائیگی نہ کیے جانے پر گرفتاری کے لیے انٹرپول نوٹس جاری ہوا تھا۔

عراقی پولیس کی جانب سے برطانوی انجینئر کو اب قطر کے حوالے کیا جا رہا ہے، گرفتاری کے بعد سے انھیں حوالگی کی سماعت کے انتظار میں پولیس کے ایک سیل میں رکھا گیا ہے۔

دی گارڈین کے مطابق قطر کی جانب سے تاحال برطانوی انجینئر کی حوالگی کی درخواست دائر نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے گلینڈننگ کو بغداد میں طویل مدت کے لیے قید میں رہنے کا خطرہ ہے۔

برائن گلینڈننگ کی اہلیہ کمبرلی کا دعویٰ ہے کہ اس کرسمس پر بیمار ہونے اور اسکاٹ لینڈ میں ملازمت سے ہاتھ دھونے کے بعد ان کے شوہر نے اپنا قرض ادا کرنے کے لیے انتظام کر لیا تھا، قطر نیشنل بینک کو ماہانہ ادائیگی کی جا رہی تھی اور ہم باقاعدہ بینک کے ساتھ رابطے میں تھے۔

برطانیہ کی ایک این جی او کی عہدیدار رادھا اسٹرلنگ نے قطر پر انٹرپول کے نظام کو غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں