راولپنڈی: پاکستانی نژاد برطانوی فیملی سے راولپنڈی میں ڈاکوؤں نے 2400 پاؤنڈز اور 10 تولے سونا لوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ سے اپنے آبائی علاقے گوجر خان جانے والی ایک فیملی سے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر غیر ملکی کرنسی اور سونا لوٹ لیا۔
متاثرہ فیملی کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے ان سے گن پوائنٹ پر 2400 پاؤنڈز اور دس تولے زیور اور پاسپورٹ چھینا، ڈاکوؤں نے قیمتی موبائل فونز، گھڑیاں اور دیگر سامان بھی لوٹ لیا۔
تھانہ گوجر خان پولیس نے متاثرہ فیملی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔