تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

بھیڑ کے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش، دیکھنے والے حیرت زدہ

برطانیہ میں عجیب الخلقت بھیڑ کے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، اس کی خاص بات اس کی پانچ ٹانگیں ہیں۔

عجیب الخلقت ہونے کے باوجود یہ میمنہ پوری طرح سے صحت مند ہے اور فارم کی زندگی سے اچھی طرح لطف اندوز ہورہا ہے۔

فارم کے مالکان کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت حیران رہ گئے جب حال ہی میں ایک میمنے کی پیدائش ہوئی جس کی پانچویں ٹانگ اس کے پہلو سے چپکی ہوئی تھی۔

وائٹ ہاؤس فارم کی جزوی مالک ہیدر ہوگارٹی نے میڈیا کو بتایا کہ پانچ ٹانگوں والا بھیڑ کا بچہ 22 فروری کو پیدا ہوا تھا، مجوعی طور پر تین بچے پیدا ہوئے تھے اور تینوں بچے اچھی صحت کے حامل ہے۔

ہوگارٹی کا کہنا تھا کہ یہ غیر معمولی بات ہے لیکن جانوروں میں کچھ مختلف ہوتا ہے، ہمارے ہاں بہت سے جانور مختلف معذوری کے ساتھ بھی پیدا ہوتے ہیں۔

خیال کیا جاتا ہے کہ ہر 10 لاکھ میمنے کی پیدائش میں سے تقریباً ایک میں اضافی اعضاء ہوتے ہیں لیکن ہوگارٹی نے کہا کہ بھیڑ کا بچہ درحقیقت فارم میں پانچویں ٹانگ کے ساتھ پیدا ہونے والا دوسرا بچہ ہے۔

ایک بھیڑ جو اس سے تقریباً ایک دہائی قبل پیدا ہوئی تھی، اس کے جسم کے بیچ میں بھی ایک اضافی ٹانگ تھی جسے آپریشن کے ذریعے ہٹانا پڑا، اس بھیڑ نے طویل اور صحت مند زندگی گزاری۔

Comments