منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

ملٹری کورٹس سے 25 شہریوں کی سزاؤں پر برطانوی حکومت کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں ملٹری کورٹس سے 25 شہریوں کو سزائیں سنائے جانے پر برطانوی حکومت نے دردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان برطانوی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ ملٹری کورٹس سے سویلین کے ٹرائل میں شفافیت اور آزادانہ جانچ کا فقدان ہے فوجی ٹرائل منصفانہ ٹرائل کےحق کو نقصان پہنچاتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے پاکستان شہری اور سیاسی حقوق کے عالمی معاہدے کے تحت ذمہ داریوں کو نبھائے۔

- Advertisement -

جن سویلینز کا ملٹری ٹرائل ہوا ہے انھیں انصاف دلائیں گے

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ جن سویلینز کا ملٹری ٹرائل ہوا ہے انھیں انصاف دلائیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سویلین کا ملٹری ٹرائل ہورہا ہے، پاکستان کے آئین اور عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی کی جارہی ہے، پی ٹی آئی کا مؤقف رہا ہے سویلین کا ملٹری ٹرائل نہیں ہونا چاہیے۔

ملٹری کورٹس میں 25 سویلین کو سزا سنائی گئی ہیں، یورپی یونین نے بھی سویلین کے ملٹری کورٹس میں ٹرائل پر تحفظات کا اظہار کیا، یورپی یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر بھی بات کی گئی۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کیخلاف ملٹری کورٹ ٹرائل کیلئے ترمیم لائی گئی تھی، موجودہ حکومت کو بھی چاہیے تھا کہ آئینی ترمیم کرلیتے۔

انھوں نے کہا کہ ملٹری قوانین میں ترمیم دہشت گردوں کے لئے کی گئی تھی، پاکستان تحریک انصاف کوئی دہشت گرد جماعت نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں