تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

لندن: غیرملکی طالب علموں کے لیے نئی تعلیمی پالیسی کا اعلان

لندن: برطانوی حکومت نے غیر ملکی طالب علموں کے لیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کردیا جس کے تحت اب وہ تعلیم مکمل ہونے سے قبل ہی ورک ویزا حاصل کرنے کی درخواست دے سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ جاکر تعلیم حاصل کرنے والے خواہش مندوں کے لیے شرائط تھیں کہ وہ اپنی تعلیم مکمل ہونے کے بعد ہی حکومت سے ورک ویزا یعنی (کام) کرنے کی قانونی اجازت طلب کرتے تھے۔

برطانوی حکومت نے کی جانب سے سال 2018 کے لیے نئی تعلیمی پالیسی کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق اب غیر ملکی طالب علم دورانِ تعلیم ہی  ہی ورک ویزا حاصل کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، صادق خان

حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پالیسی کا اطلاق 11 جنوری 2018 سے ہوگا جس کے بعد برطانیہ میں زیر تعلیم غیر ملکی طالب علم انتظامیہ سے کام کرنے کی اجازت طلب کرسکیں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق تعلیمی پالیسی لندن کے میئر ایاز صادق کے پاکستان اور بھارت کے دورے سے حاصل ہونے والے تجربے کی بنیاد پر بنائی گئی ہے کیونکہ ایشیائی طالب علم محدود وسائل کے ساتھ برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں جن کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صادق خان نے پاکستان اور بھارت کا دورہ کیا تھا جس کے دوران انہوں نے طالب علموں سے ملاقات کر کے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے برطانیہ آنے کی دعوت دی تھی۔

میئر لندن نے پاکستان کے طالب علموں کو برطانیہ کے تعلیمی اداروں میں داخلوں پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے طالب علموں کے حوالے سے نئی پالیسی مرتب کی ہے جس کے بعد آپ تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے خاندان کی تھوڑی بہت کفالت بھی کرسکیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -