جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

عمران خان سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، منی لانڈرنگ سے غریب ممالک سے سرمائے کی ترسیل کے تدارک پر زور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر سے ملاقات میں منی لانڈرنگ سے غریب ممالک سے سرمایہ کی ترسیل کے تدارک پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے برطانوی ہائی کمشنرکرسچن ٹرنر کی ملاقات ہوئی ، فواد چوہدری اور مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور عمران خان نے منی لانڈرنگ سے غریب ممالک سے سرمائے کی ترسیل کے تدارک پر زور دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے غریب ملکوں سے دولت کی غیر قانونی ترسیل بند کرنے کے اقدامات کی ضرورت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سرمائے کی غیر قانونی ترسیل ترقی پذیر ممالک کا بڑا مسئلہ ہے، دولت کی غیر قانونی ترسیل سےعالمی سطح پرمعاشی ناہمواریوں کو فروغ ملتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پینل معاملے کی نزاکت اجاگر کرچکا ہے، سرمائےکی غیر قانونی ترسیل غریب ممالک کےشہریوں میں ہجرت کوابھارتی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ غریب سےامیر ملکوں کی جانب ہجرت ترقی یافتہ ممالک کےلیے چیلنج پیداکرتی ہے، عدل کاتقاضا ہے منی لانڈرنگ کے مؤثر انسداد کے لیے حکومتیں اقدامات کریں، برطانوی حکومت اس باب میں کلیدی کرداراداکرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے میزبانی پر چیئرمین تحریک انصاف سے اظہار تشکر کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں