جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

برطانیہ غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے کردار ادا کرے، نواز شریف کا برطانوی ہائی کمشنر سے مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں مطالبہ کیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی یقینی بنانے کے لیے اپنا مثبت اور بامعنی کردار ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ، ملاقات میں نوازشریف نے برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے تاریخی تعلقات کے حوالے سے گفتگو کی جن میں تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ شامل ہے۔

نواز شریف نےبرطانوی ہائی کمشنرکوشاہ چارلس سوئم کی سالگرہ پرمبارک کاپیغام بھی دیا، ملاقات کے دوران سینیٹر اسحاق ڈار، مریم نواز،مریم اورنگزیب ودیگر لیگی رہنما بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

جین میریٹ نے نواز شریف کے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اورمختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لئے ماضی میں اقدامات کوسراہتے ہوئے کہا کہ برطانیہ تجارت اورسرمایہ کاری میں پاکستان کابڑاشراکت دار ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نےبرطانوی حکومت پر زور دیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی یقینی بنانے کے لیے اپنا مثبت اور بامعنی کردار ادا کرے، اسرائیل غزہ میں اسکولوں،اسپتالوں اور شہری آبادیوں پرحملےکررہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں