اسلام آباد:وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فواد چوہدری سے پاکستان میں برطانیہ کےہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی، ملاقات کے بعد وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں بتایا کہ آج برطانوی ہائی کمشنرکرسچن ٹرنر سےمل کر خوشی ہوئی، شائقین کرکٹ کے لئے اچھی خبر ہے کہ سولہ سال وقفےکے بعد اکتوبر میں برطانوی ٹیم پاکستان آئےگی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر اور پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر نے پاکستان کے75ویں یوم آزادی کی مناسبت سے مشترکہ پروڈکشن کی ضرورت پر زور دیا، وفاقی وزیر نےمیڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کےلئےکرسچن ٹرنرکو آگاہ کیا اور برطانوی ماہرین کے ذریعےسیٹ ڈیزائنرز ،صنعتکاروں کےتربیتی انتظامات پر گفتگو کی۔
اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نےتجاویز پرہر ممکن تعاون فراہم کرنےکی یقین دہانی کرائی، ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ میں کرونا سےمتعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا، برطانوی ہائی کمشنر نےپاکستان کی جاری کرونا ویکسی نیشن مہم کی تعریف کی۔
Lovely meeting my friend @CTurnerFCDO Extremely delighted to know that after the gap of sixteen years,October this year English Cricket Team will be visiting Pak and next year again for a full test series,we have come a long way from the devastating attack on SL team pic.twitter.com/dqb8oms19c
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 30, 2021
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


