جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

برطانوی ہائی کمشنر‘کراچی کےسحرمیں مبتلا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کے لئے نامزدبرطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کا کہنا ہے کہ کراچی کی فضا ان کے لئے سحرانگیزہے۔

کراچی پاکستان کا سب سے گنجان آباد شہرہے اورملک بھرسے نوکری کی تلاش میں آنے والوں کے علاوہ دنیا بھرکے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی ہے۔

بڑا شہرہونے کے سبب کراچی کے مسائل بھی بڑے ہیں جن میں امن وامان اور ٹریفک جام جیسے سنگین مسائل شامل ہیں، لیکن جہاں ایک جانب مچھیروں کے دور کے پرانے شہر( کھارادر، میٹھادر اورلیاری ) سے لے کروکٹوریہ دور کی عظیم الشان عمارتیں یہاں آنے والوں کے لئے اپنے اندرانتہائی کشش رکھتا ہے تو دوسری جانب نئی طرز تعمیر کی حامل شہرکی بلند و بالا عمارتیں، یہاں کا انتہائی برق رفتارانداززندگی اور معتدل موسم بھی یہاں آنے والوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کراتا ہے۔

کراچی کا یہی متنوع مزاج پاکستان میں تعینات ہونے والے بارطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریو کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں کامیاب رہا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغامات کے ذریعے کراچی کے بارے میں اپنے جذبات کی انتہائی صحیح ترجمانی کے ہے جو کہ کراچی کے کسی بھی شہر کے لئے باعثِ فخر ہے۔

برطانوی ہائی کمشنرنے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے بھی اہم ملاقات کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں