لاہور: پاکستان جونیئر اسکواش ٹیم برٹش جونیئر اوپن میں شرکت کے لیے برطانیہ روانہ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر برمنگھم میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی 4 کیٹیگریز میں حصہ لیں گے، جونیئر کھلاڑیوں نے ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے لیے بھرپور محنت کی ہے۔
انڈر19 ٹیم میں حارث قاسم حمزہ شریف اور اوزیر شوکت شامل ہیں۔ انڈر 17 ٹیم میں نورزمان اسداللہ اشہاب عرفان اور والد خلیل شامل ہیں۔ انڈر 15 ٹیم میں حمزہ خان اور انس علی بخاری شامل ہیں۔
جبکہ انڈر 13 ٹیم میں سخی ترین اور عبداللہ نواز شامل ہیں، آصف خان ٹیم کوچ، آفتاب قریشی اور حسین ادوانی ٹیم مینیجرز ہیں، جونیئر کھلاڑیوں نے دورہ برطانیہ سے قبل ملک کے لیے جم کر کھیلنے کا عزم کیا۔
ٹیکساس، حزیفہ ابراہیم نے انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
قومی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ حوصلے بلند ہیں، میزبان کے میدان میں حریف کو شکست دیں گے۔
خیال رہے کہ ملک میں اسکواش کے فروغ کے لیے بھی انتظامیہ اقدامات کررہی ہے۔ جبکہ پاکستان میں 2019 کھیل سے متعلق اہم سال ثابت ہوا ہے، شاہینوں نے جہاں عالمی سطح پر کئی ٹائٹل اپنے نام کیے وہیں ملک میں بھی عالمی کرکٹ بحال ہوئی۔