لندن: برطانوی حکمران جماعت کے رکن پارلیمنٹ جیکب ریس مگزکی نے تھریسامے کے خلاف عدم اعتماد کا خط دے دیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی حکمران جماعت کے رکن پارلیمنٹ جیکب ریس نے خط میں موقف اختیار کیا کہ تھریسامے نے وعدہ توڑا اس لیے وہ اپنے عہدے پر رہنے کا حق کھو چکی ہیں۔
واضح رہے کہ 48 ممبران کے خط جمع کرانے پر تھریسامے کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک منظور ہوجائے گی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق تھریسامے عدم اعتماد کی صورت میں اپنے عہدے کا دفاع کریں گی، تھریسامے بریگزٹ کا عمل مکمل ہونے تک عہدہ نہیں چھوڑیں گے۔
دوسری جانب لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ بریگزٹ ڈیل پر قومی مفاد سامنے رکھ کر فیصلہ کررہے ہیں۔
ادھر یورپی یونین کے بریگزٹ پر چیف مذاکرات کارسیبن وے نے رکن ممالک سے کہا ہے کہ بریگزٹ پر ڈیل کے حوالے سے تھریسامے کے پلان سے تمام کنٹرول یورپی یونین کے پاس رہے گا۔
مزید پڑھیں: بریگزٹ ڈیل: برطانوی کابینہ کے چاروزراء مستعفی
خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے بریگزٹ سیکریٹری سمیت کابینہ کے چار وزراء نے استعفیٰ دے دیا تھا، کابینہ نے گزشتہ روز ڈیل کی منظوری دی تھی۔
برطانوی حکومت کے بریگزٹ سیکرٹری ڈومینک راب نے اپنی استعفیٰ پیش کردیا ہے جبکہ ان کے ہمراہ ورک اور پنشن کی وزیر یستھر میکووے بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئیں ہیں۔
اس کے علاوہ جونیئر ناردرن آئرلینڈ منسٹر شائلیش وارہ ، جونئیر بریگزٹ مسٹر سویلا بریور مین اور پارلیمنٹ کی پرائیویٹ سیکرٹری این میری ٹریولیان نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔