تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

نوازشریف نے سیاست سے دستبرداری کی ہامی بھرلی: برطانوی جریدہ کا دعویٰ

کراچی:‌ ایک برطانوی جریدے نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ نوازشریف سیاست سے دستبرداری کی ہامی بھر چکے ہیں اور انھیں‌ بیرون ملک جانے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

یہ دعویٰ برطانوی جریدے دی ٹائمز کے ایک آرٹیکل میں‌ کیا گیا۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف نے دباؤ کے تحت شہبازشریف کو جانشین نامزد کیا اور اب نوازشریف جلاوطنی اختیار کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وقت آگیا کہ آئین توڑنے والوں کو سزا دلوائی جائے: نواز شریف

واضح رہے کہ آج سابق وزیر اعظم سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے ہی سعودی عرب میں‌ موجود ہیں اور شریف برداران کی شاہی خاندان کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

برطانوی جریدے کے پاکستانی نامہ نگار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ڈیل کے تحت کرپشن کیسز سے چھٹکارا ممکن ہے، نوازشریف کو باہر رہنےکی اجازت دی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف برادران اور چند وزراء کی سعودی عرب روانگی ڈیل کے معاملات کو طے کرنے کے لیے ہیں تاہم یہ ڈیل کامیاب ہوگی یا نہیں یہ معاملات پیرتک سامنے آجائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار شریف برادران کو ڈیل کے لئے مشکلات کا سامنا ہے کیوں کہ پاناما فیصلہ اور ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کے بعد سے اہل رائے ونڈ کے لیے اب عوامی رائے تبدیل ہوچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق ماضی کے برعکس اس بار اپوزیشن بھی این آر او میں مضبوط رکاوٹ کے طور پر سامنے آ رہی ہے تاہم باوجود اس کے کہ مقدمات ختم ہونے کی ضمانت پر نواز و شہباز سیاست سے دستبردار ہونے کو تیار ہیں، ڈیل کامایب ہوتے نظر نہیں آرہی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: نواز لیگ کا امریکا سے مدد لینے کا فیصلہ، ذرائع

تجزیہ کاروں کے مطابق ایسے وقت میں جب پاکستان میں ن لیگ کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں، پارٹی سیٹ اپ میں کوئی بڑی تبدیلی عین ممکن ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -