تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاکستان میں سیلاب سے بدترین تباہی، برطانوی رکن پارلیمنٹ دنیا پر برس پڑیں

برطانیہ کی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے پاکستان میں سیلاب سے بدترین تباہی کا ذمے دار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے لالچ کی قیمت چکا رہا ہے۔

برطانیہ کی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان گرین ہاؤس عالمی اخراج کے صرف ایک فیصدحصے کا ذمہ دارہے مگر ماحولیاتی تبدیلیوں میں پاکستان سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

رکن پارلیمنٹ نےعالمی برادری کا ضمیر جھنجوڑتے ہوئے کہ پاکستان ہماری لالچ کی قیمت چکانے پر مجبورہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ قطب شمالی کے بعد سب سے زیادہ گلیشیئرز پاکستان میں ہیں جن کی تعداد7 ہزار 253 گلیشئرز ہیں، تمام گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ پاکستان اس وقت تاریخ کے بدترین سیلاب سے گزر رہا ہے ہزار سے زائد قیمتی جانیں ضائع، کروڑوں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں، لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور زرعی زمینیں تباہ وبرباد ہوچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -