اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

برطانوی رکنِ پرلیمنٹ ناز شاہ غزہ کے بچوں کی حالت بیان کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی رکنِ پرلیمنٹ ناز شاہ غزہ کے بچوں کی حالت بیان کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور کہا ایک بچی پوچھتی ہے کیا اسے قبرستان لےجایاجارہا ہے، اس عمر کے بچے قبرستان جانے کی نہیں کھیل کی باتیں کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غزہ کے بچوں کی حالت بیان کرتے ہوئے برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ایوان میں آبدیدہ ہوگئیں۔

ناز شاہ نے سوال کیا کہ غزہ میں اسرائیل کی بمباری کے سبب چارہزارسے زائد بچے شہید ہوچکے ہیں، برطانیہ خونریزی بند کرانے کیلئے کب کوششوں کا آغاز کرے گا۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے غزہ کو بچوں کا قبرستان قرار دیا، ایک ملبے سے نکالی جانے والی بچی اپنے انکل سے پوچھ رہی تھی کہ کیا وہ مرگئی ہے اوراسے قبرستان لے جایا جارہا ہے؟ اس عمر کے بچے قبرستان جانے کی نہیں کھیل کی باتیں کرتے ہیں۔

خیال رہے غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت 34 ویں روز بھی تاحال جاری ہے، جس کے باعث شہداء کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار 812 ہوگئی ہے، جس میں 4 ہزار 412 بچے بھی شامل ہیں۔جبکہ خدشہ ہے کہ ابھی تک بے شمار لاشیں ملبے کے نیچے دبی ہوئی ہیں۔

غزہ میں آسمان سے برستی آگ سے ہر دس منٹ میں ایک بچہ شہید ہورہا ہے جبکہ زخمی بچوں کی آہوں سے غزہ کے اسپتال گونج رہے ہیں، یتیم بچوں پر خوف و لرزہ طاری ہے ۔ انہیں دلاسہ دینے والے مسیحاوں کا حوصلہ بھی اب جواب دے چکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں