جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سفاک نرس نے 8 نوزائیدہ بچوں کی جان کیوں لی، ملزمہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانیہ میں لیڈی ہیلتھ ورکر نے اسپتال میں پیدا ہونے والے8نوزائیدہ بچوں کو مار ڈالا، یہی نہیں اس پر مزید دس بچوں کو قتل کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

برطانیہ کے شمال مغربی شہر چیسٹر میں ایک نرس کی حیوانیت کا معاملہ سامنے آیا ہے، ایک اسپتال میں ایک برطانوی خاتون ہیلتھ ورکر نے8 نوزائیدہ بچوں کو ہلاک کردیا۔ یہی نہیں اس پر10 دیگر بچوں کے قتل کا بھی  الزام ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ چیسٹر پولیس کے مطابق لوسی لیٹبائے کے نام سے ایک30 سالہ خاتون کو منگل کے روز گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں اسے عدالت میں پیش کردیا گیا عدالت نے خاتون پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

- Advertisement -

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ یہ الزامات جون2015 سے جون2016 کے درمیان کاؤنٹیس آف چیسٹر اسپتال کے زچہ و بچہ یونٹ میں ہونے والی متعدد بچوں کی اموات سے متعلق ہیں۔

جمعرات کو قریبی وارننگٹن میں مجسٹریٹ کے سامنے لوسی لیٹبائے کو پہلی پیشی سے قبل تحویل میں رکھا گیا-ملزمہ کو پہلے بھی گرفتار کیا گیا تھا لیکن اسے2018 اور2019 میں الزام ثابت نہ ہونے کی وجہ سے رہا کردیا گیا تھا۔

مقامی پولیس کے چیف انسپکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ و ہ ایک طویل عرصے سے اس معاملے کو حل کرنے میں مصروف تھے کہ آخر کار نوزائیدہ بچوں کے وارڈ میں اموات کیوں ہورہی ہے اور بچے کیوں مر رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ وہ اس حساس معاملے پر بہت محنت کر رہے ہیں اور جلد ہی پتہ چل جائے گا کہ نرس نے بچوں کو کیوں مارا اور اس کے کیا مقاصد تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں