پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد فیملی پر تشدد، وزیراعظم کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد فیملی پر برطانوی پولیس کے تشدد کے واقعے پر برطانوی وزیراعظم سرکیئراسٹامر کا اہم بیان سامنے آ گیا۔

وزیراعظم سرکیئراسٹامر کا کہنا ہے کہ واقعے پر لوگوں کی تشویش سمجھ سکتا ہوں میں نے خود بھی نوجوان پر تشدد کی ویڈیو دیکھی ہے مانچسٹر پولیس نے تشدد میں ملوث پولیس اہلکار کو معطل کر دیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ہوم سیکرٹری میئر مانچسٹر سےاس حوالے سے میٹنگ کر رہی ہیں۔

- Advertisement -

رکن پارلیمنٹ افضل خان نے ایئرپورٹ پر تشدد کے واقعے پر مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی میں اس واقعے کو لےکربہت غم وغصہ ہے میں نےفوری گریٹر مانچسٹر پولیس سے رابطہ کیا اور پولیس نے میری درخواست پر فوری کارروائی کی، امید ہے جلد واقعے کے حقائق سامنے لائےجائیں گے۔

British-Pakistan family assaulted by police at Manchester airport - Pakistan Observer

پاکستانی نژاد فیملی کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے معاملے پر باکسر عامر خان نے بھی رد عمل دیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق باکسر عامر خان نے واقعہ کو ناگوار رویہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مانچسٹر ایئرپورٹ پر جو ہوا وہ انتہائی افسوسناک ہے۔

باکسر عامر خان نے کہا کہ امید ہے جن لڑکوں پر تشدد ہوا وہ خیریت سے ہونگے، انہوں نے کہا کہ مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس نے والدہ کے سامنے بیٹوں پر تشدد کیا، مانچسٹر ایئرپورٹ پر جو ہوا اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ کے مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس نے پاکستانی نژاد فیملی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایئرپورٹ پولیس کے اہلکاروں نے پاکستانی نژاد فیملی کے 2 نوجوانوں پر تشدد کیا۔ اہلکار زمین پر گرے نوجوان کو لاتوں سے مارتے رہے جبکہ ماں اپنے بیٹے کو تشدد سے بچانے کی کوشش کرتی رہی۔

Comments

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں