تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

برطانوی وزیراعظم کے والد کا والدہ پر تشدد، ناک توڑ دی، صحافی کا انکشاف

لندن : برطانوی صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ بورس جانسن کے والد نے والدہ پر تشدد کے دوران ناک توڑ دی تھی۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن کے والد اسٹینلے سے متعلق صحافی ٹوم بوور نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے تشدد کے دوران اپنی اہلیہ ناک توڑ دی تھی۔

برطانوی صحافی نے کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ بورس جانسن کے والدین میں طلاق سے قبل ناخوشگوار رشتہ تھا جس کے باعث ان دونوں کے درمیان ایسے واقعات پیش آتے رہتے تھے۔

صحافی نے کتاب دی گیمبلر میں انکشاف کیا کہ والدہ کی ناک ٹوٹنے کے بعد بورس جانسن خوفزدہ ہوگئے اور سب پر بھروسہ کرنا چھوڑ دیا۔

برطانوی صحافی کے مطابق ناک ٹوٹنے کا واقعہ 1970 میں پیش آیا تھا جبکہ دونوں کے درمیان 1979 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ بورس جانسن کے والدین کی 1963 میں شادی ہوئی تھی اور طلاق تک دونوں کے ہاں چار بچوں کی پیدائش ہوچکی تھی۔

Comments

- Advertisement -