لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سناک نے کابینہ سے مشاورت اور کنگ چارلس سے ملاقات کے بعد 4 جولائی کو ملک میں عام انتخابات کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سناک نے اپنے بیان میں کہا کہ کابینہ سے مشاورت کے بعد 4 جولائی کو عام انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے کنگ چارلس سے بھی ملاقات کی اور انہیں انتخابات کی تاریخ سے آگاہ کیا۔
اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ رشی سناک 4 جولائی کو ملک میں عام انتخابات کا اعلان کر سکتے ہیں۔
- Advertisement -
برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اگلے ہفتے پارلیمنٹ کو تحلیل کر سکتے ہیں کیونکہ کونسلز انتخابات میں شکست کے بعد ان پر انتخابات کی تاریخ دینے کیلیے دباؤ ہے۔
اس سے قبل رشی سناک جون کے بعد انتخابات کے انعقاد کی تصدیق کر چکے تھے۔