اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

برطانوی شہزادی کیٹ کی کامیاب سرجری، دو ہفتوں تک اسپتال میں رہنا پڑیگا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کے پیٹ کی کامیاب سرجری کردی گئی، شہزادی کو دو ہفتوں تک اسپتال میں رہنا پڑے گا۔

تفصیلات کے کینزنگٹن پیلس کا جاری بیان میں کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے نجی اسپتال میں شہزادی کیٹ مڈلٹن کے پیٹ کی کامیاب سرجری کی ہے جس کے بعد پرنسز آف ویلز 2 ہفتوں تک اسپتال میں داخل رہیں گی۔

کینزنگٹن پیلس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ شہزادی کیٹ مڈلٹن کو پیر کے روز اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

بیان کے مطابق طبی ماہرین کے مشورے کی بنیاد پر ایسٹر کے بعد تک ان کے عوامی فرائض کی انجام دہی کے لیے واپس آنے کا امکان نہیں ہے۔

پرنسز آف ویلز لوگوں کی فکرمندی پر ان کی مشکور ہیں۔ وہ امید کرتی ہیں کہ عوام ان کی اس خواہش کا احترام کریں گے کہ ان کی ذاتی طبی معلومات کو نجی رکھا جائے۔

کینزنگٹن پیلس کا کہنا تھا کہ صرف اس وقت ہی رائل ہائینس کی پیشرفت کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کی جائے گی جب شیئر کرنے کے لیے اہم اور نئی معلومات موجود ہوں گی۔

واضح رہے کہ شہزادی کے پیٹ کی سرجری لندن میں واقع کلینک میں کی گئی۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ مستقبل کی ملکہ برطانیہ ایسٹر کے بعد شاہی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں