پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

این ایچ ایس کی خدمات پر برطانوی عوام کا خراج تحسین

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی عوام ہلاکت خیز وائرس کرونا کی وبا سے لڑنے والے نیشنل ہیلتھ سروس کے عملے کو آج خراج تحسین پیش کریں گے۔

چین سے شروع ہونے والی کرونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر کی طرح برطانوی شہریوں کو متاثر کیا ہے، جہاں مریضوں کی 11 ہزار 600 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 500 سے زائد ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ بھر میں آج رات آٹھے بجے عوام نیشنل ہیلتھ سروس کے عملے کو موذی وبا لڑنے پر خراج تحسین پیش کریں گے۔

- Advertisement -

این ایچ ایس کے عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے شہری گھروں سے باہر نکل کر یا کھڑکیوں سے ایک منٹ تک تالیاں بجائیں گے تاکہ بہترین کام کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

کمپینر کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد عملے کو بتانا ہے کہ ہم اُن کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، نمائندہ اے آر وائی کے مطابق یہ کمپین ایک یوگا ٹیچر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شروع کی گئی جو وائرل ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروس ورکرز کا حوصلہ بڑھانے والی کمپین کی برطانیہ کے تمام اداروں بشمول محکمہ صحت نے حمایت کی ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کرونا وائرس کی وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کےلیے ملک بھر میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔

کورونا وائرس ، برطانوی وزیراعظم نے ‘نیشنل ایمرجنسی’ کا اعلان کر دیا

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی ایمرجنسی کی صورتحال ہے، گھر پر رہیں ہم سب مل کر کرونا وائرس کو شکست دیں گے۔

بورس جانسن کا خطاب میں کہنا تھا کہ اگر بہت زیادہ لوگ اکٹھے بیمار ہو گئے تو این ایچ ایس کیلئے مشکل ہو جائے گا، لوگوں کی اکثریت ہدایات پر عمل کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں