بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

برطانوی سیکیورٹی ایجنسی کل سے پی آئی اے پروازوں کی جانچ پڑتال کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : برطانوی سیکیورٹی ایجنسی 5 روزہ دورے پر کل کراچی پہنچے گی، برطانوی ٹیم کراچی سے لندن جانے والی پی آئی اے کی براہ راست پرواز پی کے787 کی جانچ اور سکیورٹی سے متعلق جائزہ لینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی سیکیورٹی ایجنسی 5 روزہ دورے پر جمعہ کو کراچی پہنچے رہی ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی ٹیم کراچی سے لندن جانے والی پی آئی اے کی براہ راست پرواز پی کے787 کی جانچ پڑتال اور سیکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لے گی۔

برطانوی ڈیپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ کے وفد کا مقصد کراچی سے براہ راست برطانیہ جانے والی پروازوں کی سیکیورٹی کو جانچنا ہے۔

برطانوی سیکیورٹی ڈی ایف ٹی ڈیپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ کراچی ایئرپورٹ پر سی اے اے کی جانب سے قائم کردہ جوائنٹ سرچ بیگجز کاؤنٹر کا جائزہ لے گی اور مسافروں اور ان کے سامان کی کس طرح سے اسکریننگ کی جا تی ہے کے عمل اور ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے حوالے سے نصب آلات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر ائیر پورٹ مینجر برطانوی وفد کو ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اقدامات سے متعلق بریفنگ بھی دیں گے،

برطانوی ٹیم کو کراچی سے براہ راست لندن جانے والی پرواز وں کے معائنہ کے ساتھ جہاز اور کارگو ایریا کا بھی دورہ کرایا جائے گا۔

یاد رہے کہ برطانوی سیکیورٹی ٹیم کا یہ دوسرا دورہ ہے، اس سے قبل برطانوی ٹیم نے رواں سال اگست میں کراچی ائیر پورٹ کا دورہ کیا تھا، برطانوی ڈیپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ کے دورے کا مقصد مسافروں کی سیفٹی اور فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے عمل کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں