تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

دل بند ہونے کے باوجود خاتون زندہ !

بارسلونا: برطانوی خاتون 6 گھنٹے تک دل بند رہنے کے بعد معجزاتی طور پر زندہ ہوگئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین میں ایک ہیپوتھرمیا میں مبتلا 34 سالہ برطانوی خاتون کا دل 6 گھنٹے تک بند رہا اور ڈاکٹرز نے سرتوڑ کوشش کرکے دل کی دھڑکن کو بحال کردیا۔

آرڈرے مارش نامی خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ پہاڑی سلسلے میں چہل قدمی کے دوران برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئی تھیں، جب تک ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچتیں دل کی دھڑکن کو بند ہوئے ڈھائی گھنٹے سے زائد گزر چکے تھے۔

خاتون کے دل کی تمام سرگرمیاں غیر فعال ہوچکی تھیں اور جسم کا درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا تھا۔

ابتدائی طور طبی امداد بے سود ثابت ہوئی اور بچنے کے تمام امکانات معدوم ہوچکے تھے، جائے وقوعہ پر اس کی بحالی کی ابتدائی کوششوں کا کوئی اثر نہیں ہوا اورخاتون کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بارسلونا کے ایک اسپتال لے جایا گیا جو ایکسٹرا پوروریل جھلی آکسیجن مشین (ای سی ایم او) سے لیس ہے۔

جب یہ مشین مریض کے قلبی نظام سے منسلک کی جاتی ہے تو یہ دل اور پھیپھڑوں کو فعال کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے ۔ اسپین کی تاریخ میں اس مشین کا پہلی بار استعمال کیا گیا جو کارگر رہا۔

ڈاکٹرز کے ہمراہ موت کے منہ سے واپس آنے والی خاتون نے میڈیا سے بات چیت کی اور اپنی آب بیتی سنائی۔ اس موقع پر ڈاکٹرز نے بتایا کہ اسپین میں دستاویزی طور پر یہ واقعہ ہے جس میں اتنے لمبے وقت کے لیے دل بند رہا اور مریض کی جان بچ گئی۔

Comments

- Advertisement -