تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

خاتون نے شادی سے قبل 63 کلو وزن کیسے کم کیا؟

لندن : برطانوی خاتون نے اپنی شادی سے قبل 63 کلو وزن کم کرکے دنیا کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

وزن کم کرنا اگرچہ بہت مشکل کام سمجھا جاتا ہے لیکن 126 کلو وزنی برطانوی خاتون نے اپنی شادی سے قبل اس قدر محنت کی کہ 63 کلو وزن کم کرکے خود کو خوبصورت بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق 44 سالہ کلیری ولیمز کی بچپن سے ہی بہت زیادہ کھانا تناول کرنے کی عادت تھی جس کے باعث ان کا وزن 126 کلو تک بڑھ گیا تاہم انہوں نے ہمت کی اور سخت محنت کے بعد اپنا وزن 63 کلو کرلیا۔

برطانوی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے ہی اپنا وقت گزارنے کےلیے کھانا کھاتی تھی اور فرائز کے ساتھ تین چار اقسام کے کیپ، چپس سینڈوچ کھانا بہت زیادہ پسند تھا۔

کلیری نے بتایا کہ اسے ناشتے، ظہرانے اور رات کے کھانے میں سموسے، کیک، چپس، پنیر، کباب اور بہت ساری مٹھائیاں تناول کرنا بہت پسند تھا، میرا ناشتہ، کھانا ان کھانوں سے بھرپور ہوتا تھا لیکن ان غذاؤں کے باعث روزانہ کی بنیاد پر موٹی ہوتی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں واقعاً اپنی شادی کے دن بہت خوش تھی وہ میری زندگی کا یادگار ترین لمحہ تھا جب میری شادی ٹیکسی کمپنی کے مالک سے ہوئی جس نے وزن کم کرنے کےلیے میری حوصلہ افزائی کی۔

خاتون نے بتایا کہ میتھیو سے سنہ 2013 میں ملاقات ہوئی تھی۔

کلیری نے بتایا 50 سالہ میتھیو نے میرے وزن کو نہیں دیکھا اور ہمیشہ بس مجھ سے محبت کی وہ بہت اچھے دل کا مالک ہے جو بغیر کسی شرط کے محبت کرتا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کلیری وزن کم کرنے سے قبل ناشتے میں مکھن والے تین، پنیر والے چار ڈبل روٹی اور ہیم سینڈوچ کھاتی تھی اور اسی طرح ظہرانے اور رات کے کھانے میں بھی بھرپور غذا ہوتی تھی لیکن اب وہ کھانے میں چکن سلاد کھاتی ہیں اور ناشتہ بغیر ڈبل روٹی کے کرتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -