تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

جکارتہ : امیگریشن افسر کو تھپڑ مارنے والی برطانوی خاتون کو چھ ماہ قید

جکارتہ : انڈونیشیا میں عدالت نے برطانوی خاتون سیاح کو امیگریشن افسر سے بدتمیزی کرنے اور تھپڑ مارنے کے جرم میں چھ ماہ قید کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق سیاحت کی غرض سے انڈونیشیا جانے والی برطانوی خاتون نے جزیرہ بالی میں پرواز چھوٹنے پر امیگریشن افسر سے بدتمیزی کی اور پاسپورٹ نہ دینے پر افسر کو تھپڑ رسید کردیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ عدالت نے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کئی مرتبہ 43 سالہ اوج تقدس کو طلب کیا تاہم وہ سماعت میں پیش نہ ہوئیں۔

انڈونیشین عدالت برطانوی خاتون کو بدھ کے روز چھ ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم سنایا تاہم خاتون نے عدالتی حکم کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انڈونیشین حکام کا کہنا تھا کہ پولیس نے مسلسل ایک ہفتہ خاتون کی نگرانی کرنے کے بعد گزشتہ روز گرفتار کیا تھا، پولیس ترجمان نے بتایا کہ جب اہلکارو نے اوج تقدس کو گرفتار کرنے لگے تو خاتون نے اہلکاروں پر تشدد کرنے کی کوشش کی۔

یاد رہے کہ 6 ماہ قبل خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امیگریشن افسر نے خاتون کو ویزے کی مدت ختم ہونے اور 4ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا بتایا تو خاتون گالم گلوچ کرنے لگی اور پاسپورٹ نہ دینے پر اہلکار کو تھپڑ دے مارا۔

Comments

- Advertisement -