منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

برٹنی اسپیئرز نے ایک اور حق حاصل کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس: جائیداد اور ذاتی زندگی پر اختیار کے بعد امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے ایک اور حق حاصل کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاپ سنگنگ کی شہزادی برٹنی اسپیئرز کو دستاویزات پر خود دستخط کرنے کا حق مل گیا، انھوں نے 13 سالہ طویل عدالتی جنگ کے دوران کنزرویٹر شپ کے خاتمے کے بعد آخر کار اپنے دستاویزات پر دستخط کرنے کا حق جیت لیا۔

گلوکارہ کو 8 دسمبر بروز بدھ اس حق سے نوازا گیا، اور سماعت کے نتیجے کے مطابق، ان کے وکیل میتھیو روزنگارٹ نے وضاحت کی کہ اب وہ جو بھی کرنا چاہتی ہیں وہ کرنے کا اختیار رکھتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برٹنی اسپیئرز نےگزشتہ ماہ 13 سالہ قانونی جنگ کے بعد والد جیمی اسپیئرز سے 60 ملین ڈالر کی جائیداد کی نگرانی اور ذاتی زندگی میں مداخلت سے رہائی پائی تھی۔

برٹنی کی قانونی ٹیم کی جانب سے جیمی اسپیئرز پر عدالت میں مکمل دستاویزات فراہم نہ کرنے کا الزام بھی لگایا گیا۔

اٹارنی نے پریزائیڈنگ جج بریڈا پینی کو بتایا کہ برٹنی ایک آزاد عورت ہیں اور اب کنزرویٹرشپ سے آزاد ہیں۔

کنزرویٹرشپ کیا ہے؟

واضح رہے کہ برٹنی اسپیئرز کے مالیاتی معاملات اور ذاتی زندگی کے بہت سے پہلوؤں کو ان کے والد اور دیگر نے گزشتہ 13 سالوں سے ایک قانونی سرپرستی کے تحت کنٹرول کیا ہے، جسے کنزرویٹرشپ کہا جاتا ہے۔

اس کنزرویٹرشپ کو 2008 میں اس وقت قائم کیا گیا تھا، جب امریکی پاپ اسٹار (Oops I Did It Again اور ٹاکسک جیسے مقبول ترین گانوں کے لیے مشہور) کو عوامی سطح پر دماغی صحت کے بحران کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

عدالت نے برٹنی اسپیئرز کو اس کنزرویٹرشپ سے 12 نومبر کو آزاد کیا تھا۔

دراصل جب 2007 میں کیون فیڈرلائن سے برٹنی کی طلاق طے پا گئی تو اس کے بعد ان کے رویے میں بڑی تبدیلی آ گئی اور وہ اپنے جذبات پر قابو نہیں کر پا رہی تھی، کئی بار برے سلوک کی وجہ سے آخر انھوں نے اپنے دو بچوں کی تحویل کھو دی۔

عوامی سطح پر تواتر کے ساتھ ایسے واقعات پیش آئے جن کی وجہ سے ان کی ذہنی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا جانے لگا، گلوکارہ نے اپنا سر بھی منڈوایا، اور ایک بار فوٹوگرافر کی گاڑی پر چھتری دے ماری۔

2008 میں انھیں دو بار ایک عارضی نفسیاتی تشخیص کے تحت اسپتال میں داخل کرایا گیا، ایک بار اس وقت بھی جب انھوں نے اپنے بیٹوں کی حوالگی سے انکار کر کے پولیس کے آگے مزاحمت کی تھی، انھی دنوں میں عارضی کنزرویٹرشپ قائم کی گئی تھی جسے بعد میں مستقل کر دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں