پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

معروف امریکی گلوکارہ بھی ’پسوڑی‘ کی مداح

اشتہار

حیرت انگیز

معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز بھی پاکستانی گانے پسوڑی کی دلدادہ نکلیں، ان کی شیئر کی گئی ویڈیو پر ان کے پاکستانی مداحوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر برٹنی اسپیئرز نے ایک ویڈیو شیئر کی، ویڈیو ایک منی کچن نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے لی گئی ہے جس میں ڈوسہ بنایا جارہا ہے۔

ویڈیو کے پس منظر میں پسوڑی گانا چل رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Britney Spears (@britneyspears)

یہ اکاؤنٹ بھارت سے تعلق رکھتا ہے جہاں پسوڑی گانا پہلے ہی خاصا مشہور ہوچکا ہے۔

اب برٹنی اسپیئرز کی جانب سے اسے شیئر کیے جانے کے بعد پاکستان اور بھارت میں ان کے مداح نہایت خوش ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 کا سپر ہٹ گانا پسوڑی مقبولیت کے ریکارڈ توڑ چکا ہے۔

اس گانے کو رواں سال کے آغاز میں ریلیز کیا گیا تھا جسے تاحال یوٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد بار سنا جا چکا ہے۔

میوزک پروڈیوسر ذوالفقار جبار خان عرف زلفی نے بھی برٹنی اسپیئرز کی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے گانا پسند کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں