پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

اماراتی عدالت نے برطانوی اسکالر کو عمر قید کی سزا سنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ابو ظہبی : برطانوی اسکالر میتھیو ہیجز کو اماراتی عدالت نے ریاست کی جاسوسی اور اقتصادی سیکیورٹی تک رسائی حاصل کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق سنہ 2011 آنے والی عرب بہار ’انقلابی تحریکیں‘ ختم ہونے کے بعد امارات کی داخلہ اور خارجہ پالیسیوں کا مطالعہ کرنے کے لیے برطانیہ سے تعلق رکھنے والا پی ایچ ڈی ڈاکٹر میتھیو ہیجز دبئی آئے تھے، برطانوی اسکالر کو پولیس نے رواں برس 5 مئی کو دبئی کے عالمی ہوائی اڈے سے جاسوسی کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی فیڈرل سپریم کورٹ نے 31 سالہ برطانوی طالب علم میتھیو کو جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا دیتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم سنا دیا ہے جبکہ سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدر کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی اسکالر کے کمپیوٹر سے ملنے والے جاسوسی کے شواہد حساس اداروں کی رپورٹ تھیں، ابوظہبی فیڈرل سپریم کورٹ کی جانب سے برطانوی اسکالر کی تمام تحقیقی دستاویزات اور کمپیوٹرز کو ضبط کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سزا پانے والے پی ایچ ڈی ڈاکٹر میتھیو ہیجز فیڈرل سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرسکتے ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ عدالت میں 31 سالہ برطانوی اسکالر میتھیو ہیجز پر ریاست کی جاسوسی، سیاست، ملکی افواج اور اقتصادی سیکیورٹی تک رسائی حاصل کرنے اور نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں