تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

براڈ شیٹ نے مزید 12 لاکھ پاؤنڈز کا تقاضہ کردیا

لندن: براڈ شیٹ نے نیب اور حکومت پاکستان سے 12 لاکھ پاؤنڈز فیس کی مد میں مانگ لیے۔

براڈ شیٹ وکلا نے لندن میں نیب کے وکلا کو خط لکھا جس میں تیس ملین ڈالرز رقم فیس کی مد میں ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 17 اگست کو پاکستان کی جانب سے براڈ شیٹ کمپنی کو 9 لاکھ 20 ہزار پاؤنڈز ادا کیے گئے،براڈشیٹ نے اب نیب سے قانونی فیس اور دیگر ادائیگیاں طلب کرلیں۔

براڈ شیٹ کے وکلا نے اپنے خط میں لکھا کہ ’رقم پاکستان سے وصولی کرنے میں خرچ ہوئی، نیب کو رقم اپنے اور وکلا کے رویے کی وجہ سے ادا کرنا پڑے گی،عدالتی احکامات کی تعمیل کرانےکیلئے بہت تگ ودو کرنا پڑی ہے‘۔

یاد رہے کہ یکم اپریل کو فاقی کابینہ نے براڈشیٹ کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کیا تھا، وزیراعظم عمران خان نے براڈشیٹ کی تحقیقات عوام کے سامنے لانے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعیدشیخ کی سربراہی میں قائم براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ میں براڈشیٹ کمپنی کو 15 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ براڈشیٹ کمپنی کی 15 لاکھ ڈالر رقم کی غلط ادائیگی کی گئی، غلط شخص کو ادائیگی ریاست پاکستان کے ساتھ دھوکہ ہے، ادائیگی کو صرف بے احتیاطی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

رپورٹ کے مطابق کہ وزارت خزانہ، قانون، اٹارنی جنرل آفس سے فائلیں چوری ہو گئیں جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن سے بھی ادائیگی کی فائل سے اندراج کا حصہ غائب ہوگیا۔ براڈشیٹ کمیشن نے آصف زرداری کےسوئس مقدمات کاریکارڈکھولنے کی بھی سفارش کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب ریکارڈ کو ڈی سیل کرکےجائزہ لے کہ اسکا کیا کرنا ہے، سوئس مقدمات کا ریکارڈ نیب کے اسٹور روم میں موجود ہے۔

Comments

- Advertisement -