حیدر آباد کے عوام دباؤ کا دباؤ کام کر دیا۔ شہر بھر میں اے آر وائی نیوز کی نشریات کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔
نمائندہ حیدر آباد ناصر حسن کے مطابق شہر میں چینل کی نشریات کی بحالی کا سلسلہ آج صبح سے ہی شروع ہوگیا تھا۔ شہر میں نہ صرف صحافتی، وکلا اور سماجی تنظیمیں پریس کلب پہنچیں بلکہ خواتین اور بچوں نے بھی گلی گلی احتجاج ریکارڈ کروایا۔
عوامی دباؤ کی وجہ سے چینل کی نشریات شہر میں بحال کر دی گئی ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ ہم اے آر وائی نیوز کے ساتھ ہیں، یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، چینل کی نشریات بند کی گئی تو بچہ بچہ سڑکوں پر نکل آئے گا، اے آر وائی نیوز کسی صورت بند نہیں ہونے دیں گے۔
حیدرآباد میں اے آر وائی نیوز کی نشریات مکمل بحال
Watch ARY News LIVE on YouTube: https://t.co/rbBxHcQlQ8#ARYNews #MainHoonARY #PakistanKiAwazARY pic.twitter.com/lxguGwUT3U
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) August 16, 2022
خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے پیمرا کو حکم دیا گیا تھا کہ اے آر وائی نیوز کی نشریات بحال کی جائیں۔