ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

اعجاز اسلم نے ’بروکولی کے کباب‘ بنانے کا طریقہ بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کیا آپ نے کبھی ہری پھول گوبھی (بروکولی ) سے بنے مزیدار اور کرسپی کباب کھائے ہیں اگر نہیں تو آج ہم آپ کو اس کو بنانے کی آسان سی ترکیب بتائیں گے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار اعجاز اسلم جو اکثر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کیلئے کھانوں کے نت نئے انداز کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام دا نائٹ شو ودھ ایاز سموں میں اعجاز اسلم نے شرکت کی، اس موقع پر میزبان نے ان سے ناظرین کیلئے بروکولی (ہری پھول گوبھی) کے کباب بنانے کی ترکیب بیان کرنے کی فرمائش کی۔

اعجاز اسلم نے بتایا کہ یہ بہت آسان ترکیب ہے اس کیلئے ایک عدد بروکولی (ہری پھول گوبھی) کے بڑے بڑے پیس کاٹ کر پانی میں ابال لیں جب وہ نرم ہوجائے تو اسے نکال کر آلو بھی ابال لیں۔

اس کے علاوہ چنے اور چکن کو بھی علیحدہ سے ابال لیں اور وہ ہرا مصالحہ جو عام طور پر شامی کبابوں میں ڈالا جاتا ہے حسب ذائقہ اس کی تمام اشیاء شامل کرلیں۔

اب ان تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کرکے اس میں انڈا بھی پھینٹ کر ڈالیں اور اس کی کباب سائز کی ٹکیاں بنالیں لیکن یاد رہے کہ اسے ڈیپ فرائی نہیں کرنا بلکہ ہلکا سا تیل یا مکھن لگا کر اوون میں یا ایئر فرائی کرلیں مزیدار کباب تیار ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار اعجاز اسلم نے اپنے مداحوں کی فرمائش پر اُنہیں مزیدار پیزا بنانا سکھایا تھا، گزشتہ سال انہوں نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں پہلے تو وہ پیزا کھاتے نظر آرہے ہیں اور پھر بعد میں اپنے مداحوں کو اُسی پیزا کی ترکیب بھی بتائی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں