پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

بروک لیسنر کی رنگ میں واپسی، ہوش کس کے اُڑے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے گزشتہ دنوں سمر سلم ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جسے کے مقابلوں کے نتائج نے مداحوں کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سمر سلم میں مداحوں کو دو مقابلوں کا بے صبری سے انتظار تھا جن میں ایک ’بگ ڈوگ‘ رومن رینز اور جان سینا کے درمیان ہونے والا مقابلہ اور دوسری گولڈ برگ اور بوبی لیشلے کے درمیان ہونے والی فائٹ شامل تھی۔

جان سینا اور رومن رینز کی فائٹ میں رینز ہیوی ویٹ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا اور جان سینا باآسانی شکست کھا گئے، جان سینا کو بروک لیسنر نے اپنا آخری داؤ ’ایف فائیو‘ بھی لگایا۔

- Advertisement -

مقابلے کی خاص بات یہ تھی کہ رنگ میں اچانک بروک لیسنر کی نئے انداز کے ساتھ انٹری ہوئی انہیں دیکھ کر لیسنر کے سابقہ منیجر پال ہیمن کے ہوش اُڑ گئے اور ان کا منہ کھلا کا کھلا ہی رہ گیا۔

بروک لیسنر رنگ میں آئے اور رومن رینز کے درمیان کھڑے ہوگئے تاہم انہوں نے رینز کو مارا نہیں اور نہ ہی رینز کی جانب سے کوئی ردعمل دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق یونیورسل چیمپئن شپ کے لیے آئندہ ایونٹ میں رومن رینز اور بروک لیسنر ایک بار پھر مدمقابل آسکتے ہیں۔

دوسری جانب بوبی لیشے اور گولڈ برگ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کے لیے مدمقابل آئے تاہم بوبی لیشلے نے بروک لیسنر کو زخمی کرکے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔

واضح رہے کہ گولڈ برگ کی طویل عرصے بعد رنگ میں واپسی ہوئی ہے وہ اس سے قبل بروک لیسنر کو چند منٹوں میں شکست دے چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں