تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

برطانوی شہر برامچ میں دوران ڈکیتی فائرنگ،شہری زخمی

لندن : برطانیہ کے شہر ویسٹ برامچ میں تین نقاب پوش افراد نے ڈکیتی کے دوران شہری کو سر میں گولی مار کر زخمی کردیا‘ پولیس حکام کے مطابق یہ سانحہ اشتعال انگیزی کے سبب پیش آیا ۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شہر ویسٹ برامچ میں واقع برلنگٹن روڈ پر اپنی کار میں بیٹھے شہری سے گاڑی اور نقدی لوٹنے کی غرض سے تین نقاب پوش ملزمان نے متاثرہ شخص پر فائرنگ کردی تھی۔ فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے برطانوی شہری کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ شخص نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’مجھے ایک تیز روشنی نظر آئی جس کے بعد کیا ہوا مجھے کچھ یاد نہیں‘‘۔

پولیس حکام نے بتایا کہ سفاکانہ حملے میں زخمی ہونے والے 28 سالہ شخص سر میں گولی لگنے کے باعث برامچ اسپتال میں زیر علاج ہے البتہ اس کی جان کو اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔ برطانوی شہر ویسٹ مڈلینڈ پولیس کے اعلیٰ افسر کا کہنا تھا کہ ’یہ بہت اشتعال انگیز حملہ تھا جس کہ خطرناک نتائج سامنے آسکتےتھے ‘۔

یاد رہے کہ چار روز قبل برطانیہ کے دارلحکومت لندن کے علاقے ٹویکن ہیم میں ایک خاتون کی لاش اپنے خاندانی گھر سے تشددزد ہ حالت میں برآمد ہوئی تھی ،جس کے ایک گھنٹے کے بعد مردہ حالت میں ملنے والی خاتون کے دو بیٹے اور شوہر بھی مشرقی سوسیکس کے برلنگ گیپ نامی سمندر کے ساحل پر مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ پولیس تاحال ان واقعات کا محرک جاننے میں ناکام رہی ہے۔

خیا ل رہے کہ گزشتہ ہفتے برطانوی شہر سالسبری میں 66 سالہ سابق روسی جاسوس سرگئی اسکریپل اور ان کی بیٹی یولیا اسکریپل کو زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ بیپ بیٹی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -