منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

22 سالہ ماریہ کو قتل کرنے والے بھائی اور باپ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوبہ ٹیک سنگھ : 22 سالہ ماریہ کو قتل کرنے والے بھائی اور باپ کو گرفتار کرلیا گیا، تاہم ویڈیو بنانے والے ملزم شہباز کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے چک 477 میں لڑکی کے قتل کے واقعے پرمرکزی ملزم فیصل اور اس کے باپ عبدالستار کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی پی او عبادت نثار نے بتایا کہ ویڈیو بنانے والے ملزم شہباز کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں، قتل کے وقت کمرے میں مقتولہ کی بھابھی بھی موجودتھی جبکہ ملزم فیصل نے بہن کو قتل کرنے کے بعد باپ سے پانی بھی مانگا۔

- Advertisement -

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ڈی این اے اور پوسٹمارٹم رپورٹ میں اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

یاد رہے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا ، بائیس سالہ کو ہولناک طریقے سے قتل کیا گیا، سگےبھائی نے گھروالوں کےسامنے بہن کومنہ پر تکیہ رکھ رکھا ہے، قتل کےوقت کمرےمیں باپ اوربھابھی سمیت دیگرموجود تھے ، کسی نے سفاک قاتل کو نہ روکا کیوں کہ یہ سب شریک جرم تھے۔

قاتل فیصل نے تین منٹ تک ماریہ کا منہ تکیے سے دبائے رکھا اور مرنے کی تصدیق کرنے کے بعد رُکا، پولیس حکام کابتانا ہے سترہ اوراٹھارہ مارچ کی درمیانی رات ماریہ کوقتل کرکےخاموشی سےتدفین کردی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں